لانگ مارچ دوسرے مرحلے میں بھی روٹ مکمل نہ کرسکا

لاہور ( نمائندہ امت) پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ دوسرے مرحلے میں بھی اپنا روٹ مکمل نہیں کرسکا اور وسط سے بھی پہلے ختم کردیا گیا ہے۔
یہ لانگ مارچ اچانک رچنا ٹاؤن کے مقام پر ختم کرکے اتوار کو دن ساڑھے گیارہ بجے مریدکے سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،
جس وقت لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اس وقت مریدکے میں تین استقبالیہ کیمپوں میں تین ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے بعض کارکنان قیادت کو کوستے ہوئے اپنے دیہات کی جانب روانہ ہوگئے ۔