میوچل لیگل اسسٹنٹس کے تحت متعلقہ ممالک کی مختلف کمپنیوں اورافراد تک رسائی کی درخواست کی گئی تھی۔فائل فوٹو
میوچل لیگل اسسٹنٹس کے تحت متعلقہ ممالک کی مختلف کمپنیوں اورافراد تک رسائی کی درخواست کی گئی تھی۔فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کیس ، عمران خان کی ایف آئی اے طلبی

اسلام آباد(اُمت نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔