اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کے خلاف خط پرسینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا۔
عدالت کے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو پیرکوصبح دس بجے طلب کیا ہے۔
ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں لہٰذا اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبرکو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔خط میں سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔