خاتون رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر تلے دب کر جاں بحق

لاہور ( نواز طاہر )نجی ٹی وی "چینل 5” کی خاتون رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام تحریک انصاف کا  لانگ مارچ سادھوکی کے مقام سے روانہ ہو رہا تھا کہ اس دوران نجی چنیل 5 کی رپورٹر صدف نعیم نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر پر سوار ہونے کی کوشش کی ۔ ایک ساتھی نے دروازہ کھول کر ان کا ہاتھ پکڑ کر سہارا بھی دیا تاہم وہ سلپ ہو کر نیچے گر گئیں اور فوری طور پر کنٹینر کے ٹائر کی زد میں آ گئیں ۔ ان کے سر اور جسم کے بالائی حصے پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گئیں ۔
صدف کی میت کامونکی ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے جبکہ مارچ عارضی طور پر سادھوکی میں جاۓ حادثہ پر روک دیا گیا