اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کوکرائی گئی یقین دہانی سے لاعلمی کااظہارکیا،عمران خان نے تفصیلی جواب کیلیے عدالت سے 3 نومبرتک کی مہلت مانگ لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل جواب میں کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کاعلم نہیں ،عدلیہ کا احترام ہے ،سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جواب میں مزید کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی سینئر قیادت کی جانب سے کسی یقین دہانی کا کبھی علم نہیں،سپریم کورٹ کے ڈی چوک نہ آنے کے فیصلے کا بھی علم نہیں ۔