ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

اسلام آباد:ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا، ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کو بھی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بینک میں 6 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ بیرون ملک سے منتقل ہوئے،بینک انتظامیہ نے مبینہ ٹرانزیکشن کے بارےے میں اسٹیٹ بینک کو بھی مطلع نہ کیا،ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ اتنی بڑی غیررقم کی اطلاع سٹیٹ بینک کو لازمی کرنا پڑتی ہے جو نہ کی گئی ،بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے ،ایف آئی اے نے سال 2011 اور13 میں ڈیوٹی پرموجود افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔