عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو عثمان بزدار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے خلاف نیب کو تادیبی کارروائی سے روک دیا، عدالت نے نیب سمیت دیگرکو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، وکیل عثمان بزدارنے کہاکہ نیب لاہور نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، نیب نے وجوہات اور زیرالتوا انکوائری سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں،نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے عثمان بزدار کے خلاف نیب کو تادیبی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے نیب سمیت دیگرکو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورسماعت کی مزید کارروائی 7 نومبر تک ملتوی کردی۔