گوجرانوالہ:پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہاکہ راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،راناثنااللہ نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیرسے ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ،ہمارا مارچ پرامن ہے ،لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں،ملکی تاریخ میں سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
فوادچوہدری کاکہناتھا کہ اسلام آبادانتظامیہ کی جانب سے مضحکہ خیزشرائط رکھی گئی ہیں،شر ط ہے کہ اسٹیج پر 12لوگ ہوں گے اور وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی ،امید ہے آرٹیکل 17 کے تحت ہمیں احتجاج کا جمہوری حق دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ،راناثنااللہ نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے،حیرت یہ ہے کہ کرپٹ ،دہری شہریت والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں ،حکمران اہم عہدوں پرآگئے لیکن ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ چین سے واپسی پر حکمرانوں کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔