سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پرالیکش کمیشن کا کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تحریری رپورٹ پرسماعت کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پرموقف پیش کرنے کیلیے طلب کیاگیاہے، تمام اسٹیک ہولڈرزکو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،کمیشن نے جماعت اسلامی کی فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواست کا بھی جائزہ لیا،الیکشن کمیشن نے سماعت کیلیے جماعت اسلامی کو بھی طلبی نوٹس جاری کردیا۔