گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔مذکورہ واقعے کے حوالے فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آورکی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس کا نام نوید ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے ہیں جن کی سیدھے پیر پرگولی لگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آورکو روکنے والے نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے جس نے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
یہ نوجوان اب ایک قومی ہیرو ہے۔ اس نے ایک حملہ آور کو خان صاحب پر صحیح نشانہ نہیں لگانے دیا اور گرفتار کرنے میں بھی اس کپتان کے نڈر کھلاڑی کا ہاتھ ہے۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/JUtvM6mg5y
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) November 3, 2022
ابتسام نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ عمران خان کے کنٹینر سےتقریباً 10 سے 12 فٹ دور تھا ، اسی دوران حملہ آور کیا ، اس نے پسٹل نکال کر جیسے ہی میگزین لوڈ کیا ہے تو میں اس کی طرف بھاگا، اس نے اوپر کی طرف کرکے ایک فائر نکال دیا تھا.
اس کے بعد میں نے اس کا ہاتھ نیچے کی طرف کردیا جس سے نشانہ غلط ہوگیا، اس کے باقی فائر غلط ہوگئے۔ابتسام کے مطابق میں اس کے پیچھے سے بھاگا اور اس کو پکڑ لیا، آگے سے اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔