اسٹریٹجک آبدوز نے میزائل کو بحیرہ ابیض میں پانی کے اندر سے فائر کیا
اسٹریٹجک آبدوز نے میزائل کو بحیرہ ابیض میں پانی کے اندر سے فائر کیا

روس کا بین البراعظمی "بیلسٹک میزائل کا تجربہ

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ روس کی جدید ترین جوہری قوت سے چلنے والی آبدوز "جنرل سیمو سووروف "سے "بلاوا بین البراعظمی "بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی  وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹجک آبدوز نے میزائل کو بحیرہ ابیض میں پانی کے اندر سے فائر کیا اور وار ہیڈز نے جزیرہ نما کام چٹکا میں کورا ٹیسٹ رینج میں موجود ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے "تاس "کے مطابق روسی بحرالکاہل بحری بیڑے میں شمولیت سے قبل بورے اے کلاس آبدوزوں کا دوسرا جہاز جنرل سیمو سووروف حکومتی تصدیق کے آخری مرحلے سے گزررہا تھا۔