7 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ہیڈ منی مقرر

کراچی(اُمت نیوز)سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سمیت پولیس کو مطلوب 7 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیر بروہی نے ان ملزمان، ان پر درج مقدمات اور ہیڈ منی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم غلام یاسین بھیو 52 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے، ملزم کاشف ابڑو 41 مقدمات میں ملوث ہے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم اکبر علی بھیو 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، نذیر بھیو 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی جب کہ مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو 21 مقدمات میں ملوث ہے اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ محمد خان ملاح 14 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی جب کہ ممتاز بھیو 13 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر ہے۔