اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کی۔
تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔