لندن:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ آج نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی جس میں بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم برطانیہ میں دو دن قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔دو روزہ دورے کے دوران شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتحال اورعمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اگلے 48 گھنٹے میں متوقع ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے، وزیراعظم ن لیگی قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔