ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو
ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو

کورنگی ندی پرپل کی تعمیرجلد شروع کرنے پراتفاق

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈبینک کے 31 رکنی وفد نے کنٹری ڈائریکٹرکی سربراہی میں ملاقات کی، سندھ حکومت اور ورلڈبینک نے جام صادق پل کے متبادل کورنگی ندی پرپل کی تعمیرکو جلد شروع کرنے پراتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ورلڈبینک ان سڑکوں کیلیے 80 ملین ڈالرزدی رہی ہے ،ورلڈبینک کی ضرورت کے مطابق پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈبینک کے 31 رکنی وفد نے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں ملاقات کی، ترجمان کاکہناتھا کہ ورلڈبینک متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلیے 500 ملین ڈالرز کا قرض دے رہا ہے ۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں ،سردیاں بھی شروع ہو رہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں ،سیلاب سے 500 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ،500 سڑکوں میں سے 268 سڑکیں ورلڈبینک کے تعاون سے شروع کی جائیں گی ۔