کوئٹہ: بلوچستان کا نیا گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما سر بلند خان کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سے خالی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیاجائے گا جس کے لئے پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما سربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری ہونے کا امکان ہے۔