ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔فائل فوٹو
ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔فائل فوٹو

گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پرپھسلنے سے زخمی ہوگئے

میلبرن:آسٹریلیا کے آل راؤنڈ گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبرن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اوردوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گرپڑے، کرکٹرکے دوست ان کی ٹانگ پرگرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق 34 سالہ میکسویل اگلے ہفتے سے انگلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز میں میکسویل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔