اسلام آباد: ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کے ہاتھوں فائنل میں شکست پر صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ردعمل دے دیا۔
صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کوٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی اچھا کھیل کھیلا، کم اسکور کے باوجود آپ نے بھرپور کوشش کی اوراچھی باؤلنگ کی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئنٹ میں کہا کہ ٹیم پاکستان نے سخت اوربہادری سے مقابلہ کیا، ہمارے باولرز کی شاندار پرفارمنس تھی۔
Team Pakistan 🇵🇰 fought back hard & brave. Great bowling performance. But England 🏴 played better today. We are proud of our boys in green for making it to the final match of this mega tournament. 👏
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022