درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں،فائل فوٹو
درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں،فائل فوٹو

عمران خان کا ایک اور یو ٹرن۔امریکی سازش کے معاملے سے دستبردار ہوگئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہو چکا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزکو انٹرویو میں کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

اپنی حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات آقا اور غلام یا آقا اور نوکر جیسے رہے ہیں، اور ہمیں کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس پر میں امریکا سے زیادہ اپنی حکومتوں کو ذمے دار سمجھتا ہوں۔