ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ فائل فوٹو
ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ فائل فوٹو

سردیوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ

اسلام آباد:۔عالمی کمپنیاں پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہیں جس کے باعث سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بےتحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے، اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوزکے لیے بڈز مانگی تھیں