کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ۔دہشت گرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ مارکرکالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے یہ کارروائی کورنگی لائسنس آفس برانچ کے نزدیک کی جس میں ملزم رستم علی شر ولد محمد عثمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزم انتہائی شاطر، ذہن سازاورماسٹر مائنڈ ہے۔

ملزم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے جرمنی میں بذریعہ سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر رابطے میں تھا اور ملزم تنظیم کے سربراہ سے ہدایت اورٹارگٹ لیتا تھا، ملزم سہولت کاری، اسلحہ و بارود کی فراہمی سمیت سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔

ملزم اندرون سندھ میں قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریک پربم دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب ہے،مقدہہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔