اسلام آباد: سربراہ ایکس سروس میں سوسائٹی جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نےکہا ہے کہ عمران خان کو گولی پنجاب میں لگی جہاں ان کی اپنی حکومت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی مارچ میں اگر فائر ہوا تو کس نے کیا؟ حملہ آور کا مقصد عمران خان کو مارنا تھا یا صرف زخمی کرنا؟ صوبے میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے تحقیقات کرائیں تو سب سامنے آجائے گا۔
جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا کہ تحقیقات کرائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت ملک میں مارشل لا کا کوئی خطرہ نہیں، تحریک انصاف انتخابات چاہتی ہے،فیصلہ قومی اسمبلی میں ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات بگڑ رہے ہوں تو فوج مشورہ دیتی ہے۔ فوج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ دنگا فساد نہ ہو حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔