ریاض :سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔اس حوالے سے سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی.پیر (14 نومبر ) کے روز گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا ہے۔10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئےتھے
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔ سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔