بابر اعوان کی توہین عدالت کی کارروائی سے اپنانام نکالنے کی استدعا

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی سے اپنانام نکالنے کی استدعا کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر بابراعوان نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو ایڈووکیٹ فیصل فرید نے مجھے عدالتی نوٹس کا بتایا،بطور وکیل 40 سال عدلیہ کی معاونت میں گزارے، اسد عمر نے رابطہ پر زبانی ہدایات دیں ، اسد عمر کی زبانی ہدایات پرسپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ۔

بابر اعوان نے کہاکہ عدالت کو ارادی یا غیرارادی طور پرگمراہ نہیں کیا،اچھی نیت سے عدالت کی معاونت کی ،حکومت نے عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔

جواب میں مزید کہاگیاہے کہ 26 مئی کو عدالت کو حکومت کی طرف سے ملاقات کے انتظامات نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا،عدالت نے 26 مئی کو قراردیالانگ مارچ ختم ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ نے قراردیامعاملہ کی تفصیل میں جانے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔