توہین مذہب کیس۔شیخ رشید اورراشد شفیق بے گناہ قرار

راولپنڈی: سعودی عرب میں وزرا خلاف نعرہ بازی وار مذہبی منافرت کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اوران کے  بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

مسجد نبوی کے افسوس ناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پرلاہورہوئی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں کیس کے تفتیشی افسر نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جبکہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں درج توہین مذہب کا مقدمہ بھی خارج کردیا گیا۔