ایکسپوسینٹرمیں چینی کمپنیوں کی دفاعی سازوسامان کی نمائش

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسپوسینٹرمیں جاری آئیڈیازنمائش میں چائنہ نےجدیدجنگی جہاز،جنگی ہیلی کاپٹرزکی مختلف ورژن نمائش میں پیش کیئےہیں۔ایکسپوسینٹرمیں جاری آئیڈیازنمائش کےہال نمبر3میں محکمہ دفاع چین کےتحت چائنیزکمپنیوں کی دفاعی سازوسامان کی نمائش میں چین کے جدیدجنگی جہازJF 17تھنڈر،J10CE فائٹر،JF 17B فائٹرجہازاورجنگی ہیلی کاپٹرZ10ME , اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرZ9ECہیلی کاپٹرکےماڈلزبھی توجہ کامرکز بنے رہے ۔جبکہ ہواسے ہوااورہواسے زمین پرمارک کرنے والےمیزائل بھی شوکیس کیئےگئےہیں۔چینی کمپنی کےمطابق تیارکی گئیں مصنوعات میں جدیدٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔آئیڈیاز2022میں چائنہ سےتعلق رکھنےوالی کمپنی میڈیم ایلٹیٹیوڈرینجزکے مختلف ڈرونزاورراٹرڈرونزمتعارف کرائے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے مختلف چھوٹے بڑے ایئرڈیفنس میزائل سسٹم نمائش میں پیش کئےگئےہیں۔کمپنی نےایل وائی موبائل ایئرڈیفنس میزائل ویپن سسٹم،گائیڈڈمیزائلز،ملٹی پرپس میزائل سسٹم بھی شوکیس کئیےگئے ہیں۔ملکی وغیرملکی مندوبین کی چائینیزدفاعی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔اس کے علاوہ نمائش میں چائنہ نارتھ انڈسٹریزکارپوریشن نےآرمرگاڑیاں بلخصوص ٹینکس کوتباہ کرنےوالےہتھیارپیش کیئےہیں،کمپنی نےٹینکس کوتباہ کرنےوالےمختلف چھوٹےبڑے لانچرزمتعارف کرائے ہیں جوقریب اوردورسےآرمرڈگاڑیوں اورٹینکس کوتباہ کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔کمپنی نےفضاءسےزمین تک اورزمین سےفضاءتک مارک کرنےوالےمیزائل بھی رکھے ہیں جوشرکاءکی توجہ کامرکزبنے ہوئے تھے ۔جبکہ کمپنی کی جدیددفاعی نظام وہیکلزنےبھی شرکاءکی توجہ سمیٹی۔