کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ذیابیطس سے آگاہی کا سیشن ہوا ۔
ترجمان سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نومبر پوری دنیا میں ذیابیطس سے آگاہی کا مہینہ ہے۔اس موقع پر علامہ اقبال ایئرپورٹ انتظامیہ اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری نے طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں مفت بلڈ شوگر اور ہیموگلوبن ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی۔ ذیابیطس کے انتظام اورکنٹرول کے بارے میں آگاہی سیشن ہوا۔سیشن کا مقصد صحت مند ہیومن ریسورس کا حصول بھی تھا۔
مہمان اسپیکر ڈاکٹر ماریہ سائگول نے بیماری سے بچاؤ بارے بتایا۔سیشن میں ایئر لائنز، جی ایچ اے کے ملازمین کی شرکت کی ، کیمپ میں سی اے اے کے اہلکاروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔
آخر میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ائیرپورٹ مینیجر نے ڈاکٹر عیسیٰ لیب، ایچ آر اور میڈیکل ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔سید آفتاب گیلانی نے ذیابیطس کے عالمی دن کی اہمیت اور نیلے رنگ کے دائرے کی علامت کو واضح کیا۔
ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن میں ایسے سیشنز کا مزید انعقاد ہونا چاہیے ،ایسے سیشنز افرادی قوت کی طبی اہلیت کو یقینی بناتے ہیں۔تقریب کا اختتام ڈاکٹر فہیم کے اختتامی خطاب کے ساتھ ہوا ۔