نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹرنے استعفیٰ دے دیا۔
نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔
آر ڈی کلہوڑو نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں، بطور پراسکیوٹر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
واضح رہے کہ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیا تھا۔