لاہور(نمایندہ امت )ملک میں حالیہ سیلاب کے 82 روز بعد ںلوچستان اور خاص طور پر درالحکومت کوئٹہ و ملحقہ علاقوں کا ملک کے دیگرحصوں سے ریل رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ یہ رابطہ کوءیٹہ۔ پشاور ٹرین سروس کی بحالی سے ہوا ہے ۔ ہہ سروس پشاور سے مچھ تک بحال ہوئی ہے اور کوئٹہ تک بحالی جنوری میں ہوگی ۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ فرید احمد نے اپنی نگرانی اور سخت سکیورٹی میں 171 مسافروں کو کوئٹہ سے بزریعہ ٹرانسپورٹ مچھ پہنچایا جہاں سے جعفرایکسپریس کو پشاور کیلئے روانہ کیا گیا تاہم پشاور یا لاہور میں کسی اعلی افسر نے ٹرین کا استقبال کیا نہ الوداع کہا۔
پہلے روز لاہور میں جعفر ایکسپریس بیس منٹ قبل از وقت پہنچی اور سات منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی اورخانیوال تک تیرہ منٹ تک لیٹ ہوئی جبکہ مچھ سے روانہ ہونے والی ٹرین سکھر پہنچنے تک دوگھنٹے لیٹ ہوئی۔مجموعی طور پر مسافر ریل سروس کی بحالی پر خوش ہیں لیکن ٹرینوں کی حالت اور کرائے میں اضافے پر ناخوش ہیں ۔