آزادی مارچ: وزرا،ارکان اسمبلی 5سے 6لاکھ روپے چندہ طلب

پشاور: خیبرپختوخوا میں آزادی بھی مارچ کی تیاریاں زوروشور سےجاری  ہیں، آزادی مارچ کے دوران مالی مشکلات سے بچنے کے لئے وزرا اورارکان اسمبلی سے  5 سے 6لاکھ  روپے چندہ طلب کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مالاکنڈ، پشاور،ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے زیادہ سے زیادہ ورکرز  جمع کرنے اورانہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مقامی سطح پرقائم کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام رہنما، ورکرز اورقائدین فنڈ جمع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق ہر ڈویژن سے کارکنوں کے کھانے ،پینے، ٹرانسپورٹ اوردوسرے انتظامات کے لئے 15لاکھ  سے 20 لاکھ روپے خرچ کااندازہ لگایا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ فنڈنگ کا سلسلہ جاری  ہے۔ قافلوں کی قیادت اور دوسرے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔پشاور سے جانے والے قافلوں کی قیادت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اورصوبائی وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کرینگے۔ملا کنڈ ڈویژن سے آنے والے قافلوں کی قیادت وزیراعلیٰ محمود خان اورسابق وزیر مراد سعید کریں گے۔

راولپنڈی سے جانے والے قافلوں  کی قیادت قائئم مقام گورنر مشتاق غنی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔