فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، کروشیا اور دو سابق چیمپئنز ٹیمیں جرمنی اور اسپین بھی حریف ٹیموں کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔
بدھ 23 نومبر 2022, 10:58 صبح اسپورٹس
فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، کروشیا اور دو سابق چیمپئنز ٹیمیں جرمنی اور اسپین بھی حریف ٹیموں کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔چوتھے روز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے مراکش اور 2018 کی رنرز اپ ٹیم کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ گروپ ایف کا مقابلہ ہے۔
دوسرا میچ 2014 میں ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی اور جاپان کے درمیان شام 6 بجے ہوگا، ان ٹیموں کا تعلق گروپ ای سے ہے۔ گروپ ایف کا دوسرا میچ رات 9 بجے سابق چیمپئن اسپین اور کوسٹاریکا کے درمیان ہوگا۔چوتھے روز کا چوتھا اور آخری مقابلہ گروپ ای کی ٹیموں کا ہے جس میں بیلجیئم اور کینیڈا مدمقابل ہوں گے۔
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9 دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔