بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

آرمی چیف کی تقرری،کل تک ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا۔خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم تقرریوں کیلیے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں،آج کل میں سمری کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔

وزیردفاع  نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی خبرہے جو رات والی ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، اہم تقرریوں کیلیے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، کل تک ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمری پر4 ناموں والی سمری پراعتراض والی بات قطعاً غلط ہے، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔امید ہے نوازشریف رواں سال کے آخر تک پاکستان آ جائیں گے۔