سیلاب کے باعث ملتوی ہونے والی 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا کی تقریب جی ایچ کیو میں جا ری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب سے خطاب کریں گے۔
تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد حالیہ تباہ کن سیلاب اوراس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی چلائی گئی، جس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، اس ویڈیو میں پاک فوج کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو بھی دکھایا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شریک ہیں، اس کے علاوہ تقریب میں شہدا کے لواحقین اورغازی بھی شریک ہیں۔
واضع رہے۔پاکستان بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو قومی دن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ یوم دفاع کی تقریب اس سال سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔