اسلام آباد: بھارتی فوجی کاآزاد کشمیر پر بیان،آئی ایس پی آر نے پروپیگنڈہ مسترد کردیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتتخار نے بھارتی فوجی افسر کےبیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان نامعقول ہے، بھارتی فوج کےاعلیٰ سطح کے افسرکا جموں و کشمیر کے بارے میں بیان فریب پرمبنی ذہنیت کا عکاس ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پرچھاپ کا نتیجہ ہے۔
The unwarranted statement of a high-ranking Indian Army Officer concerning Azad Jammu and Kashmir is an apt manifestation of Indian Armed Forces’ delusional mindset and showcases the vivid imprint of domestic political showboating on Indian military thought (1/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانچ پیڈز اوردہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹٓانے کی کوشش ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔پاک فوج کا کہننا ہے کہ سلامتی کونسل اور بین القوامی قوانین کی تحت کشمیریوں کے حق خود ارادی کی حمایت کی گئی ہے۔