بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

سمری بھیج دیں،امید ہے صدرکوئی تنازع کھڑا نہیں کریں گے ۔ خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف  کیلیے سمری وزیر اعظم نے  صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوا دی ہے، امید ہے کہ صدرکوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کریں گے ۔

تفصیلا ت کے مطابق  کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام بطورآرمی چیف صدر مملکت کو تجویزکیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے سمری صدر پاکستان کو بھیج دی گئی ہے، وزیراعظم آفس کی جانب سے اس پر پریس ریلیز جاری کردی  جائے گی ، میں اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتا ۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آرمی کے اہم ترین 2 عہدوں پر تعیناتیاں آئین کے تحت ہوئی ہیں، ان کو سیاسی تناظر میں نہ دیکھا جائے ، قانون اور آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں ، امید ہے کہ صدر پاکستان اس سمری کو منظورکرکے ان تعیناتیوں سے متعلق پیدا ہونے والے ہیجان کو ختم کریں گے ۔