پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ میں بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے، کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن اراکین اسمبلی اور خواتین کے لیے مخصوص انکلوژر میں پہنچ گئے۔
پولیس اور منتظمین پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں ناکام نظر آئے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان کی اسٹیج کے قریب بھی تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے وی آئی پی اور خواتین انکلوژر کےحفاظتی بیرئیرز توڑ دیے۔