امریکا نے ایران سے منسلک 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دیں
پابندیوں کی زد میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں قائم بعض شپنگ ایجنٹس بھی آئے ہیں
امریکا نے ایران سے منسلک 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے تعاون کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدامات آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت کیے گئے ہیں۔ پابندیوں کی زد میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں قائم بعض شپنگ ایجنٹس بھی آئے ہیں، جن پر ایران کی معاونت میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکی پابندیوں کی فہرست میں دبئی میں قائم وائلر شپنگ لائن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاناما اور متحدہ عرب امارات سے منسلک 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔