عمران خان قبل ازوقت الیکشن کےمطالبے سے دستبردار؟اسمبلیاں چھوڑنےکااعلان

کارکنوں کو اسلام آباد نہ جانے کی ہدایت، اسمبلیوں سے استعفوں کا بڑا اعلان کر کے حکومت کو سرپرائز دے دیا

               
November 26, 2022 · |, اہم خبریں
عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کامونکی سے موڑ ایمن آباد پہنچیں گے۔فائل فوٹو

 

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قبل از وقت الیکشن کے مطالبے سے دستبردار ہو گئے جبکہ انہوں نے فوری طور پر تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اس کرپٹ نظام کا  مزید حصہ نہیں رہنا چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالات خراب نہیں ہونے دینا چاہتے اس لیے کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف جانے کی تاکید کرنے کے بجائے واپسی کا اعلان کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ اس لیے نہیں کر رہے کہ نو ماہ بعد بھی جب الیکشن ہوں گے تو ان کی جماعت ہی جیتے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کئے اعلان کا مقصد بھی جلد از جلد الیکشن کرانا ہے۔ اس طرح عمران خان نے ایک بڑی سیاسی چال چلتے ہوئے حکومت کو ایک بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔