مظفر آباد(اُمت نیوز)مظفر آباد کی یونین کونسل انوار شریف کے پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔
واقعے میں ایک پولیس اہل کار اور 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آزاد جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، آزاد کشمیر میں 31 سال بعد مقامی حکومتیں پھر سے قائم ہوں گی۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔/