راولپنڈی:جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس کے پہنچنے پر چاق وچوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی ،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنراورمارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔