تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی سندھ کے ارکان اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کو پیش

کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان کو تمام ارکان کے استعفے موصول ہو گئے ۔

پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے تمام ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کردی،ذرائع کاکہناہے کہ تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں ۔یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے26 اراکین ہیں ۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہراکرہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم معاہدےکی یادہانی کیلیےآصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہراکرہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے۔