اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس مقدمہ کی سماعت آج ہوئی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید چھ دن ریمانڈ کی منظوری کی استدعا کی گئی۔
ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ادارے کو موبائل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے تاہم ان کا مزید چھ دن ریمانڈ دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
اس موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے اور استدعا کی کہ اعظم سواتی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہ کیا جائے جس کے بعد عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی گئی۔