تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو
تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیخلا ف عالمی سازش ہے۔فائل فوٹو

فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے "طویل ملاقات” روٹین قرار دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے طویل ملاقات کی ہےتاہم حیرت انگیز طور پر انہوں نے اس ملاقات کو "معمول کا حصہ ” قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات یہ ملاقات  آج برز منگل  سہ پہر  3 سے 4 بجے تک امریکی سفارت خانےمیں ہوئی جو ون آن ون  تھی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی  محض چندروز کے اندر ہونے والی  یہ دوسری ملاقات ہے۔

امریکی سفارتخانے نے فواد چوہدری کی سفیر سےہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیاہے تاہم فواد چوہدری نے میڈیا کے رابطہ کرنے پر کہا ہے کہ یہ ملاقات معمول کی ملاقاتوں کا حصہ ہے۔

دوسری طرف سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔