اسلام آباد(امت نیوز) نیپرا نے بجلی 32پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجینسی نے نیپرا سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے چئیرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سی سی پی اے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے موقف اپنایا کہ اکتوبر میں دس ارب 37کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ پیشگی لاگت 9 روپے 17 پیسے تھی جبکہ بجلی بنانے پرخرچہ 9 روپے 41 پیسے آیا۔ اس لئے ماہانہ ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے بجلی کی قیمت 24 پیسے یو یونٹ زائد وصول کی جائے۔ جبکہ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین سے 30 کروڑ 36لاکھ روپے اضافی وصول کی کئے گئے۔ ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔3 سال میں ایل این جی کی قلت صارفین پر 40 ارپ روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے۔ نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی، فیصلے کا اطلاق لائف لائن، 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنےو الے گھریلو اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔