کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑ لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں دو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کیا گیا، برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔
برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔