لاہور (اُمت نیوز)لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی رضا اور حلیمہ بی بی نے نورین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزمہ حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا جو جھگڑے کی وجہ بنا۔
ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا کا کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے میں جا کر چھپ گئے تھے۔
زوہیب نصر رانجھا نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔
Tags latest news latest urdu news