کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لئے مکمل تیار ہیں۔ سینٹ پال ہائی اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے مکمل تیا رہیں ، ہمارے ورکرز کا بھی ہم پر شدید دبائو ہے کہ بلدیاتی الیکشن کرائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ کے لوگ آزمائش کا شکار ہیں، اس مشکل صورتحال میں وفاقی حکومت ہمارے ساتھ پوری طرح کھڑی رہی، جنوری میں ڈونرز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ریلیف اورریسکیو کے مرحلے سے گزرچکے ہیں ایسا نہیں ہے، ہم نے بلدیاتی الیکشن ایسے کرانے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔