اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس لے لیا، سماعت آج ہی ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردءیے گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اور پی ایف یو جے کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج ہی دن ساڑھے 12 کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔