ملازمین اور تاجروں کے احتجاج پر سینٹورس مال ڈی سیل

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے کا دعویٰ کرکے رات گئے نجی مال سینٹورس کو سیل کر دیا تھا تاہم اب ملازمین اور تاجروں کے احتجاج کے بعد مال کو ڈی سیل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز مال کے مالک اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم شہباز شریف سے تقریر کے دوران بحث مباحثہ ہوا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے مال کے داخلی راستے پر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا حکم نامہ چسپاں کیا جس پر حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے اور آگ سے نقصانات کا ازالہ نہ کرنے کی تحریر درج تھی۔
انتظامیہ نے مال کو سیل کرکے پولیس تعینات کردی تھی۔
تاجروں اور مال میں کام کرنے والے ملازمین نے جناح ایونیو پر پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات کے بعد مال کو ڈی سیل کر دیا