لاہور میں بڑھتی ہوئی دھند کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن نے شہر میں اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ ، ہفتہ، اتوار کو اسکولز بند رہیں گے۔
شہر میں اسموگ (دھند) کی شدت میں کمی نہیں آرہی ساتھ ہی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہورتین یفتوں سے اول پوزیشن پر ہے۔
طبی ماہرین ماسک کی پابندی پر زور دے رہے ہیں مگر شہری ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں بجکہ پنجاب حکومت نے لاہور کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 345 ریکارڈ کیا گیا ہے۔